حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور جنوبی فلموں کی ہٹ اداکارہ رشمیکا مندانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان اور رشمیکا فلم 'پشپا-دی رائز' کے ہٹ گانے سامی سامی پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ دونوں کو کل رات ایک ایوارڈ تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے خوب ڈانس کیا۔Salman Khan Danced on Sami Sami
سلمان خان نیشنل کرش رشمیکا مندانا کے ساتھ زبردست ڈانس کر رہے ہیں۔ شائقین اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بھی خوب شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان جینز اور کورٹ میں نظر آرہے ہیں جبکہ رشمیکا کریم رنگ کی ساڑھی میں زبردست نظر آرہی ہیں۔
-
Megastar #SalmanKhan Presenting youth icon award to Super talented #RashmikaMandanna 💫
— BALLU🥺🤙 #TIGER3 (@LegendIsBallu) September 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Also shook a leg with her on Saami Saami song from #Pushpa Movie.pic.twitter.com/bMfNqaSEnN
">Megastar #SalmanKhan Presenting youth icon award to Super talented #RashmikaMandanna 💫
— BALLU🥺🤙 #TIGER3 (@LegendIsBallu) September 29, 2022
Also shook a leg with her on Saami Saami song from #Pushpa Movie.pic.twitter.com/bMfNqaSEnNMegastar #SalmanKhan Presenting youth icon award to Super talented #RashmikaMandanna 💫
— BALLU🥺🤙 #TIGER3 (@LegendIsBallu) September 29, 2022
Also shook a leg with her on Saami Saami song from #Pushpa Movie.pic.twitter.com/bMfNqaSEnN
اس ویڈیو میں سلمان کو ڈانس سیکھاتی نظر آرہی رشمیکا کی اس ادا نے مداحوں کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ آپ کو بتا دیں، فلم پشپا میں یہ گانا رشمیکا پر فلمایا گیا تھا اور یہ گانا آج بھی لوگوں میں کافی مقبول ہے۔
حال ہی میں ایک بچی نے رشمیکا کے ہٹ گانے سامی سامی پر زبردست ڈانس کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی ۔
-
Maaaaadddddeeeeee myyyyy daaaaaay.. I want to meet this cutie..💘
— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
how can I? 🥹 https://t.co/RxJXWzPlsK
">Maaaaadddddeeeeee myyyyy daaaaaay.. I want to meet this cutie..💘
— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) September 14, 2022
how can I? 🥹 https://t.co/RxJXWzPlsKMaaaaadddddeeeeee myyyyy daaaaaay.. I want to meet this cutie..💘
— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) September 14, 2022
how can I? 🥹 https://t.co/RxJXWzPlsK
خیال رہے کہ رشمیکا ان دنوں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ رشمیکا فلم 'گڈ بائے ' سے بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی۔ یہ فلم 7 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ ایک فیملی ڈرامہ فلم ہے، جس میں رشمیکا صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ اب رشمیکا کے مداح 7 اکتوبر کا انتظار کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں رشمیکا کی انٹری کتنا رنگ لاتی ہے، یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
وہیں حال ہی میں سلمان خان کی آئندہ فلم ' کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹیزر ریلیز ہوا تھا۔ 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے علاوہ سلمان فلم 'ٹائیگر-3' کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔ 'ٹائیگر-3' میں سلمان اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار نظر آئے گی۔ 'ٹائیگر 3' کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کبھی عید کبھی دیوالی نہیں بلکہ سلمان خان کی آئندہ فلم کا نام یہ ہے، فلم کا ٹیزر جاری