ETV Bharat / entertainment

Minissha Lamba calls Sajid Khan creature: اداکارہ منیشا لامبا نے ساجد خان کو 'جانور' قرار دیا - می ٹو موونٹ پر منیشا لامبا

اداکارہ منیشا لامبا نے حال ہی میں می ٹو موومنٹ کے بارے میں بات کی اور حال ہی میں بگ باس 16 میں شامل ہونے والے کنٹیسٹنٹ ساجد خان کو 'جانور' بتایا۔ اداکارہ کو بچنا اے حسینوں، کڈنیپ اور بھیجا فرائی 2 جیسی فلموں میں دیکھا جاچکا ہے۔

اداکارہ منیشا لامبا نے ساجد خان کو 'جانور' قرار دیا

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 10:05 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے ایک نئے انٹرویو میں 'می ٹو موومنٹ' کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بھارت اور دنیا کے دیگر حصوں میں جاری اس تحریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے ساجد خان کو 'جانور' قرار دیا۔ واضح رہے کہ سال 2018 میں می ٹو موومنٹ کے دوران متعدد خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد ساجد خان پہلی بار گزشتہ سال کسی ٹیلی ویژن شو میں نظر آئے تھے۔ منیشا نے سال 2005 میں شوجیت سرکار کی 'یہاں' سے اداکاری کا آغاز کیا۔ بعد میں وہ ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ، بچنا اے حسینوں، کڈنیپ اور بھیجا فرائی 2 جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ منیشا ریئلٹی شو بگ باس 8 کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران منیشا سے بگ باس کے جاری سیزن 16 میں نظر آئے ساجد خان اور می ٹو موومنٹ کے بارے میں پوچھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ' می ٹو موومنٹ نے خواتین کے حوالے سے دنیا بھر میں ہونے والی گفتگو کو تبدیل کرنے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے اور کیا کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا انقلاب تھا جس کے ہونے کا انتظار تھا۔ اسے صرف ایک آنچ کی ضرورت تھی، ایک ایسی تباہی جس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور انقلاب اسی کو تو کہتے ہیں اور آپ جس جانور(ساجد خان) کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس شخص کے بارے میں جتنی کم بات کی جائے اتنا ہی اچھا ہے۔ حال ہی میں ساجد خان اپنی مرضی سے بگ باس 16 کے گھر سے باہر نکل گئے ہیں۔ اپنی آئندہ فلم 100 پرسینٹ کی شوٹنگ کے لیے وہ باہر آئے ہیں، اس فلم میں رتیش دیشمکھ، شہناز گل، نورا فتحی اور جان ابراہم بھی اہم کردار میں ہوں گے۔

اس انٹرویو میں منیشا نے اپنے کیرئیر کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صحافی بننا چاہتی تھیں اور لیکن بعد میں انہیں اتنے حیرت انگیز مواقع ملے جس کی وجہ سے انہیں فلموں میں قدم رکھنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' میں نے سب کچھ اپنے دم پر کیا ہے اور جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو خود کو بہت سمجھدار پاتی ہوں۔ یقینی طور پر اگر مجھے یہ کام دبارہ کرنا پڑا تو میں کچھ چیزیں مختلف طریقے سے کروں گی'۔ واضح رہے کہ منیشا کچھ برسوں سے فلموں سے دور ہیں۔

مزید پڑھیں:Bigg Boss 16 بگ باس میں ساجد خان کی انٹری پر ماندانا کریمی کا بالی ووڈ کو خیرباد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.