ETV Bharat / entertainment

Bhool Bhulaiyaa 2 Trailer: بھول بھولیا ٹو، کا ٹریلر ریلیز، کارتک آرین مزاحیہ انداز میں نظر آئے

فلم بھول بھولیا 2 کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے اور ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم کا یہ سیٹ بھی سال 2007 میں آئی فلم بھول بھولیا جیسا ہی ہے لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا کارتک آرین اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کا دل جیت پانے میں کامیاب ہوپائیں گے۔ Bhool Bhulaiyaa 2 Trailer

بھول بھولیا 2 کا ٹریلر ریلیز، کارتک آرین مزاحیہ انداز میں نظر آئے

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 3:23 PM IST

اداکار کارتک آرین نے اپنے مداحوں کے تجسس کو بڑھانے کے لیے اپنی آئندہ ہارر کامیڈی ڈرامہ فلم بھول بھولیا 2 کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ منگل کو ریلیز کیے گئے اس ٹریلر میں کارتک آرین مزاحیہ انداز میں نظر آرہے ہیں۔ لیکن سوال یہ کہ کیا کارتک اکشے کمار کی طرح اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوپائیں گے۔ Bhool Bhulaiyaa 2 Trailer

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

بھول بھولیا 2 کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا ٹریلر میں ہدایتکار انیس بزمی کا تڑکا نظر آرہا ہے۔ بھول بھولیا کے پہلے پارٹ کی طرح ہی اس فلم کا سیٹ بھی ملتا جلتا نظر آرہا ہے لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کارتک آرین کی کامیڈی ٹائمنگ فلم کو کس طرح کامیاب بناتی ہے۔ اگر چہ یہ فلم کارتک کی پہلی ہارر کامیڈی فلم ہے لیکن کیارا کی یہ دوسری ہارر کامیڈی فلم ہے، اس سے پہلے وہ سال 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم لکشمی میں نظر آچکی ہیں۔

فلم میں تبو بھی اہم کردار میں نظر آرہی ہی۔ فلم کو بھوشن کمار، مراد کھیتانی اور کرشن کمار کے ٹی سریز اور سائن اسٹوڈیوس1 کے بینر تلے پروڈیس کیا گیا ہے۔ اس فلم کو فرہاد سمجی اور آکاش کوشک نے لکھی ہے وہیں یہ فلم سال 2007 میں آئی فلم بھول بھولیا کا سیکوئل ہے، جس میں اکشے کمار، شائنی آہوجا اور ودیا بالن نے اداکاری کی تھی۔ انیس بزمی کی ہدایت کاری اور بھوشن کمار کی پروڈیوس کردہ، بھول بھولیا 2 20 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.