ETV Bharat / entertainment

Amir Khan New Photos: عامر خان اور بیٹے آزاد پھلوں کے راجا آم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے - عامر خان اور ان کے بیٹے آزاد کی آم کھاتے ہوئے تصویریں

عامر خان نے اپنے چھوٹے بیٹے آزاد راؤ کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہے۔ اس تصاویر میں عامر اپنے بیٹے کے ساتھ رسیلے آم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Amir Khan New Photos

عامر خان اور بیٹے آزاد پھلوں کے راجا آم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 5:01 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کے بیٹے آزاد راؤ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دونوں آم کا مزہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ عامر نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کو نظرانداز کیا ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ تب وقت نہیں گزارا جب انہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ ان تازہ ترین تصویروں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ عامر اپنے ان کھوئے ہوئے لمحوں کو پھر سے سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان تصویروں میں باپ اور بیٹے کی یہ جوڑی ایک اچھا وقت گزارتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ Aamir Khan and Son Azad Enjoying Delicious Mangoes

بدھ کے روز عامر خان نے اپنے پروڈکشن بینر عامر خان پروڈکشن کے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں باپ بیتے کی جوڑی آم کا مزہ لیتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عامر نے لکھا کہ 'کیا آپ نے ابھی تک اپنے لیے اور اپنی فیملی کے ساتھ آم کا ذائقہ چکھا؟

مزید پڑھیں: Rohit Shetty's New Project: روہت شیٹی کے آئندہ پروجیکٹ میں سدھارتھ ملہوترا اہم کردار میں

واضح رہے کہ آزاد، عامر خان اور ان کی دوسری بیوی کرن راؤ کے بیٹے ہیں۔ گزشتہ سال 15 جولائی کو عامر اور کرن نے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر اپنے بیٹے کی پرورش کریں گے اور والدین کے تمام فرائض انجام دیں گے۔ عامر کی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ دو بچے ہیں، جن کا نام ایرا خان اور جنید خان ہیں۔ اس جوڑی نے شادی کے 16 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.