کانگریس کے امیدوار اجے رائے کے لیے انتخابی مہم میں آئے پٹیل نے کہا کہ پانچ سال میں پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے مودی نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا کیونکہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صحافیوں کے سوالات سے منہ موڑ لیا۔
پٹیل نے کہا کہ مودی نے اپنے مددگاروں اٹل بہاری واجپئی، لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی ہی نہیں، بھگوان رام کے ساتھ بھی دھوکہ دیا، تو عوام سے وہ بھلا کیسے وعدہ خلافی نہیں کرتے۔
گجرات میں پاٹیدار ریزریشن تحریک سے سرخیوں میں آنے والے پٹیل نے کہا کہ مودی کو معلوم ہے کہ 23 مئی کو بی جے پی بری طرح ہار رہی ہے اور ان کا اقتدار ختم ہو رہا ہے۔