ETV Bharat / elections

پولنگ کے پیش نظر عاپ کی 'خاص' تیاری - عام آدمی پارٹی

دہلی کی سات پارلیمانی سیٹوں پر کامیابی کے لیے عام آدمی پارٹی نے خاص تیاری کی ہے اور اس کے لیے جی توڑ کر محنت کر رہی ہے۔

پولنگ کے پیش نظر عاپ کی 'خاص' تیاری
author img

By

Published : May 11, 2019, 8:41 AM IST

جمعہ کے روز دہلی کے ریاستی وزیر گوپال رائے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنی خاص تیاری کا بھی ذکر کیا۔

گوپال رائے نےکہا کہ بی جے پی مودی کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے اور عاپ اروند کیجریوال کے کام کے دم پر بی جے پی کو چیلنج کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ہر اسمبلی حلقہ، وارڈ اور پولنگ مراکز پر بی جے پی کو ہرانے کے لیے کا م کر رہی ہے۔

انہوں نے عاپ کی 12 مئی کو ہونے والے انتخاب کی تیاریوں کا ذکر کیا اور کہا کہ دہلی میں 13823 بوتھ ہیں اور ہر بوتھ پر عاپ نے 10 'وجئے پرمکھ' بنائے ہیں۔جو ووٹنگ کے روز لوگوں کو ووٹ کرنے کے لیےآگاہ کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیسوں اور شراب کا استعماکل نہ ہو سکے اس کے لیے عام آدمی پارٹی نے خفیہ کیمروں سے لیس ٹیم کو ہر وارڈ میں تعینات ہے، جو کہ 9،10 اور 11 مئی کی رات کو نگرانی رکھے گی کہ الیکشن کو کسی بھی طرح سے متاثر نہیں کیا جا سکے۔

عاپ نے ایک ہیلپ لائن بھی جاری کیا ہے، جس پر الیکشن میں کسی بھی طرح کی دھاندلی یا پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی طرح کی شکایت آنے پر شکایت کی جا سکتی ہے۔ جسے عاپ الیکشن کمیشن اور انتطامیہ تک پہنچا کر فوراً حل کرنے کی درخواست کرے گی۔

گوپال رائے نے یہ بھی کہا کہ فیس بک اور ٹویٹر پر بھی کسی بھی طرح کی پریشانی کی جانکاری دی جا سکتی ہے۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.