نیل بڑ کے کسانوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے کسانوں کے لیے بہت کام کیے ہیں اور وہیں کچھ کسانوں کا کہنا ہے کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی کسانوں کے قرض معافی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا پر عام انتخابات کے مدنظر ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے سے سارے کام روک دیئے گئے جو کی انتخابات کے بعد پورے کیے جائیں گے-
دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 60 برسوں سے ملک میں کانگریس کی حکومت تھی اور انھیں دونوں ہی پارٹیوں سے امید تھی کہ کسانوں کے لیے کچھ نیا کیا جائے گا پر دونوں ہی پارٹیوں نے کچھ نہیں کیا۔
اسی طرح بھوپال کے ان کسانوں نے ان سے جڑے کئی معاملوں پر ای ٹی وی سے بات کی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں رہتے ہوئے جس طرح سے کسانوں نے خودکشی کی اور اب کانگریس سرکار کے آنے کے بعد انہیں صوبائی سرکار سے کیا امیدیں ہیں اس پر اظہار خیال کیا۔
ساتھ ہی کسانوں سے یہ پوچھا جانے پر کہ وہ کس کی حکومت چاہتے ہیں اس پر تمام کسانوں نے ایک رائے ہو کر مودی حکومت کی بات کہی۔