جموں و کشمیر کے سونا مرگ میں درجہ حرارت میں اضافے سے لوگوں کو رات کی ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت ملی۔
محکمے موسمیاتMeteorological Department کے ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ میں درمیانی درجے کی بھاری برف باری متوقع ہے۔ جس سے زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ضلع گاندر بل کے زوجیلا میں تازہ برف باری کے پیش نظر حکام نے سونا مرگ زوجیلا روڈ کو حمل ونقل کے لئے بند Closed For Transportation کر دیا ہے۔
دوسری جانب میدانی علاقوں میں آج سے برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں کو قابل آمدو رفت بنانے کے لئے مشین سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Weather Advisory for J&K: تین سے نو جنوری تک بھاری برف باری کی پیش گوئی
تفصیلات کے مطابق سونا مرگ، مینی مرگ اور دراس کے علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔