ایک سینئر ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ بشمول محکمہ پولیس کی طرف سے ایک ہدایت نامہ موصول ہوا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ہفتے کے روز بھی سری نگر۔ بانہال ریل سروس کو معطل ہی رکھا جائے۔
انہوں نے تاہم کہا کہ شمالی کشمیر میں ریل سروس حسب معمول جاری رہے گی۔
بتادیں کہ گذشتہ روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی ہوئی جس میں تین جنگجو جان بحق ہوئے تھے، کے پیش نظر سری نگر۔ بانہال ریل سروس کو معطل رکھا گیا تھا۔