پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں پولیس نے ہفتہ کو ضلع کے روہمو علاقے میں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے Police Arrested a Militant at Pulwama۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کو رہمو علاقہ میں پلوامہ پولیس، 53 آر آر اور سی آر پی ایف 183 بٹالین کے مشترکہ محاصرے اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی تھی جس میں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ایک معاون عرفان یوسف ڈار ولد محمد یوسف ڈار، ساکن روہمو کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے عسکریت پسند کے قبضے سے ایک اے کے رائفل، ایک میگزین اور 30 راؤنڈ گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے میں پولس اسٹیشن راجپورہ، پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 13/2022 درج کیا گیا ہے۔