جہاں ایک طرف آج کل مرکزی وزراء جموں وکشمیر کے دورے پر ہیں اور ہر روز درجنوں تعمیراتی پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔
لیکن تعمیراتی کاموں پر توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیے جارہے پروجیکٹس استعمال کرنے سے پہلے ہی خستہ حالی کے شکار ہوجارہے ہیں۔
محکمۂ آر اینڈ بی نے ضلع انتظامیہ افسران کے لیے لاکھوں روپیوں کی لاگت سے شفا کدل رام پورہ میں کوارٹرس تیار کیا ہے۔ ان عمارتوں کے اطراف ایک اُونچی دیوار تعمیر کی گئی لیکن تعمیر کے چند ہفتوں بعد ہی اس دیوار کا کچھ حصہ گرگیا۔
دیوار کے ڈھہ جانے کے حوالے سے جب ایگزیکیٹیو انجینیئر آر اینڈ بی ظفر قریشی گاندربل سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ 'رہائشی کوارٹر محکمہ کی نگرانی میں تعمیر کیے گئے لیکن ان کوارٹرس کی دیوار کو ضلع انتظامیہ نے سونمرگ میں تعمیری کام کررہی ٹنل ایجنسی سے تعمیر کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: بیدر: قدیم عید گاہ بھالکی کی دیوار منہدم
انہوں نے کہا کہ 'اگرچہ اس دیوار کو اسٹون ورک محکمہ نے تعمیر کیا تاہم بعد میں این ایچ ڈی نے دیوار کا کام شروع کرنے سے پہلے اس پر کنکریٹ آر سی سی نہیں ڈالی اور دیوار کا کام شروع کردیا اور اس وقت انہوں نے ایجنسی کو خبردار کیا تھا کہ دیوار کا کام معیاری نہیں ہورہا ہے اور یہ دیوار کبھی بھی گرسکتی ہے۔'
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ 'اس کام کی نگرانی ایک مقامی ٹھکیدار کررہا تھا۔'