ETV Bharat / city

'تعمیر وترقی پی ڈی پی کی پہلی ترجیح ہوگی'

ریاست جموں کشمیر میں سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے امیدواروں کا کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

'تعمیر وترقی پی ڈی پی کی پہلی ترجیح ہوگی'
author img

By

Published : Mar 26, 2019, 7:57 PM IST

منگل کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار آغا سید محسن نے پارٹی کے دیگر رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ سرینگر کے ڈپٹی کمیشنر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

'تعمیر وترقی پی ڈی پی کی پہلی ترجیح ہوگی'

کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد محسن نے کہا کہ ''پی ڈی پی کشمیری عوام کی آواز ہے اور تعمیر وترقی اس پارٹی کی پہلی ترجیح ہوگی''۔

اس سے قبل سرینگر پارلیمانی نشست سابق پی ڈی پی رہنما طارق حمید قرہ کے استعفے کے ساتھ ہی خالی ہو گئی تھی۔ بعد ازاں 2017 میں ضمنی انتخابات کے دوران فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کے نذیر لون کو شکست دی تھی۔

اس دوران پیپلز کانفرنس کے امیدوارعمران رضا انصاری اور کئی دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے بھی سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے۔
گزشتہ روز موجودہ رکن اسمبلی برائے سرینگر و سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات جمع کیے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.