رام بن کے اکھڑہال میں حالیہ دنوں دو الگ-الگ حادثات میں 12 افراد کی موت ہوئی تھی۔ اس حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حادثے کی یاد میں اکھڑحال میں آج ایک بڑے بھنڈارےکا اہتمام کیا گیا۔
اس بھنڈارے میں علاقائی ہندو اور مسلمانوں نے ایک ہوکر شرکت کی۔ اس دوران ہندو برادری کے لوگوں نے حادثے میں ہلاک ہوئے افراد کے حق میں امن کی دعائیں کیں۔ اس بھنڈارے میں پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا۔
بھنڈارے سے قبل مسلم برادری کے لوگوں نے مرنے والے افراد کے حق میں دعائیں کی۔ لوگوں نے علاقے میں امن اور بھائی چارہ قائم رہے اس کے لیے بھی دعائیں کیں۔
رام بن یوں بھی ہندو مسلمان بھائی چارے کے لیے مشہور رہا ہے۔ اس حادثے نے ان دونوں برادریوں کو اور قریب کر دیا ہے۔