ETV Bharat / city

اجتماعی تقریبات پر روک لگنے سے ٹینٹ کاروبار ٹھپ - لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹینٹ کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ ٹینٹ کے کاروباری کام نہیں ملنے سے کافی مایوس ہیں۔

Tent business stalled due to ban on mass rituals
اجتماعی رسومات پر روک لگنے سے ٹینٹ کاروبار ٹھپ
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 2:20 PM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کا سلسلہ توڑنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ جس کے بعد سماجی دوری کی وجہ سے شادی اور دوسرے پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاکہ ایک جگہ پر لوگوں کا اجتماع نہ ہو اور کورونا وائرس کا خطرہ کم ہوسکے۔ جس کی وجہ سے ٹینٹ کاروباریوں کی حالت بہت خراب ہوگئ ہے۔ انہیں معاشی بحران کا سامنا ہے۔

Tent business stalled due to ban on mass rituals
اجتماعی رسومات پر روک لگنے سے ٹینٹ کاروبار ٹھپ

مدھیپورہ میں ٹینٹ کا کروبار چلانے والے سدھانشو کمار نے بتایا کہ وہ گذشتہ ایک دہائی سے ٹینٹ کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے 25 لاکھ کی لاگت سے کاروبار شروع کیا۔ 3 درجن سے زائد ملازمین یہاں کام کرتے تھے اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹینٹ کا کاروبار مکمل طور پر رک گیا ہے۔ معاشی صورتحال اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ پٹڑی پر واپس آنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔

sudhanshu kumar, businessman
سدھانشو کمار، کاروباری

ٹینٹ کاروباریوں کے اندر مایوسی اس قدر ہو گئی ہے کہ انہوں نے اس برس آمدنی کی امید ہی چھوڑ دی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن ختم بھی ہو گیا تو لوگ زیادہ بھیڑ بھاڑ والے پروگرام کم ہی کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.