موتیہاری کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شرست کپل اشوک نے بتایا کہ کنٹینمنٹ زون میں مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔ شکارگنج کے گاؤں بیلا گھاٹ میں پائے جانے والے کورونا سے متاثرہ مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے کل 38 افراد کی شناخت کی گئی ہے اور ان کی سفری تاریخ بھی ملی ہے۔
کورونا کے تمام مریض ایک کینسر کے مریض کے ساتھ ایمبولینس لے کر دہلی سے آئے تھے۔ ان کے نمونے لینے کے بعد انہیں موتیہاری کے ڈائیٹ سنٹر میں قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ضلع کے 4 افراد کی کورونا تحقیقاتی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ، ضلعی انتظامیہ نے کورونا مریضوں کی سفری تاریخ کے بارے میں پتہ لگایا۔ اس کے بعد کورونا مریضہ کے گاؤں کو سیل کردیا گیا۔ اب تک ضلع میں کل 9 افراد کی کورونا تحقیقاتی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔ کینسر میں مبتلا ایک کورونا مریض کی حال ہی میں موت ہوگئی۔ ضلع میں کل 8 فعال معاملے ہیں۔