ETV Bharat / city

بہار اسمبلی میں فرضی راشن کارڈ پر ہنگامہ

بہار اسمبلی میں فرضی راشن کارڈ پر کالابازاری کرنے کے معاملے میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے بعد اسپیکر وجے کمار چودھری نے اس معاملے کے صحیح پائے جانے پر ایوان کی کمیٹی سے جانچ کرانے کا یقین دلایا ہے۔

بہار قانون ساز اسمبلی کی فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 11, 2019, 11:50 PM IST

اسمبلی میں راشٹریہ جنتادل کے رکن بھائی وریندر کے سوال اور وزیر خوراک و صارفین مدن سہنی کے جواب پر ہنگامے کے بعد اسپیکر نے اراکین اسمبلی سے یہ بات کہی۔

قبل ازیں سہنی نے کہا کہ 'نولاکھ 68 ہزار فرضی راشن کارڈ کی شناخت کی گئی ہے جن میں سے دو لاکھ 59 ہزار کو رد کر کے خوراک الاٹمنٹ روک دیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'نشان زد راشن کارڈ ہولڈر کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے موقع دیا جا رہا ہے۔'

آرجے ڈی کے رکن بھائی وریندر نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ 'فرضی راشن کارڈ کے ذریعے خوراک لے کر اس کی کالا بازاری کی جا رہی ہے اور اس کا ان کے پاس ضلع وار ثبوت بھی ہے۔'

اس پر اسپیکر نے کہا کہ 'اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو حکومت کو دیں وہ اس کی جانچ کرائے گی۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.