ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع سول کورٹ میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ بیداری کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ضلعی جج کی ہدایت پر یہ تمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔مزید کورٹ احاطے میں تھرمل اسکریننگ کا بھی انتظام کیاگیاہے۔
عدالت میں داخل ہونے والے جج، وکلاء، ملازمین، گواہ اور عدالتی کام سے یہاں آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے۔حالانکہ جانچ کے تعلق سے اب بھی لوگ بیدار نہیں ہیں۔
جانچ کے وقت لوگ ادھرادھربھاگنے لگے۔ضلعی جج کی ہدایت پر کوروناوائرس سے بچاو کے لئے مائک سے منادی بھی لگوائی جارہی ہے۔کورٹ احاطے میں بے وجہ بھیڑ کوروکنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی بھی تعیناتی کی گئی۔
مزید پڑھیں:شام: تشدد سے بچنے کے لیے جیل واحد پناہ گاہ
عدالت کے عملہ اوپیندر نے بتایاکہ ڈسٹرک جج اس تعلق سے کافی احتیاط برتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفائی کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ساتھ ساتھ جانچ بھی کی جارہی ہے۔
ضلعی جج نے یہ ہدایت دی ہے کہ کسی طرح کی لاپرواہی برتنے والوں پر کاروائی کی جائیگی۔