ETV Bharat / city

ہنگامہ کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد - allegations against fortis hospital in urdu news

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا سیکٹر 62 میں واقع فورٹیس ہسپتال میں ہنگامے کے بعد لاش اہل خانے کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 1, 2019, 7:42 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:25 AM IST

دراصل گذشتہ دنوں بہار کے ضلع سیتامڑھی سے تعلق رکھنے والی انجو نامی 42 سالہ خاتون کو نوئیڈا سیکٹر 62 میں واقع فورٹیس ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جسے ہسپتال انتظامیہ نے اتوار کے روز مردہ قرار دیے دیا اور ان سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا۔

ہنگامہ کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد

اہل خانہ کا الزام ہے کہ 'ہسپتال انتظامیہ نے مردہ شخص کو زندہ بتا کر علاج جاری رکھا۔ انہوں نے سانس نہ چلنے کی شکایت کی تھی لیکن ہسپتال والوں نے دس دنوں تک زندہ بتا کر علاج جاری رکھا اور یہ کہتے رہے کہ دعا کریں مریض ٹھیک ہوجائے گا'۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ 'اتوار کی صبح ہسپتال انتظامیہ نے انجو کی موت کی تصدیق کی لیکن لاش کافی پرانی لگ رہی تھی۔ مزید ہسپتال انتطامیہ نے آٹھ لاکھ روپے دینے کا دباؤ بنایا۔ نہ دینے پر لاش کو لواحقین کے سپرد کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہونا شروع ہوا اور ہسپتال میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔'

مریضہ کی بیٹی کا الزام ہے کہ 'ہسپتال انتظامیہ نے ان سے متعدد اسٹامپ پیپر پر پہلے سے ہی دستخط کرا لیے تھے۔'

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'ہسپتال انتظامیہ نے پیسے کی ادائیگی کے لیے دستخط کرا لیے تھے جس کی بنا پر وہ مزید روپے کا دباؤ بنا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ تین لاکھ روپے پہلے ہی جمع کرا دیے تھے۔'

بعد ازاں ہنگامہ کے بعد معاملہ بگڑتا دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ نے لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا اور بل بھی معاف کر دیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اس سے قبل بھی فورٹس ہسپتال پر اس طرح کے الزامات ‏عائد ہوتے رہے ہیں۔'

Intro:Fortis hospitalBody:ملک کے مشہور اسپتال پر سنگین الزام

نوئیڈا:
نوئیڈا کے سیکٹر 62 واقع فورٹیس اسپتال پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مریضہ کے لواحقین نے موت کے بعد بھی لاش کو رکھ کر پیسہ لینے کا الزام اسپتال پر عائد کیا ہے۔لواحقین کا الزام ہے کہ ہارٹ اٹیک سے مریضہ انجو(42)کا انتقال تیسرے ہی روز ہو گیا تھا ۔ بار بار کہنے پر کہ سانس نہیں چل رہی ہے ۔لیکن ہسپتال نے دس دنوں تک زندہ بتا کر علاج جاری رکھااور کہتے ریے کہ دعا کریں ٹھیک ہو جائے گا۔
۔لواحقین کے مطابق اتوار کی صبح ہسپتال انتظامیہ نے مرنے کی تصدیق کی, لیکن لاش کافی پرانی لگ رہی تھی۔ ہسپتال نے آٹھ لاکھ روپے دوا اور دیگر مد میں دینےکا دباؤ بنایا ۔نہ دینے پر لاش کو لواحقین کو دینے سے انکار کردیا جس کے بعد لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہونا شروع ہوا اور اسپتال میں ہنگامہ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مریضہ کی بیٹی کا الزام ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے ان سے متعدد اسٹامپ پیپر پر پہلے سے ہی دستخط کرالیے تھے۔بہار کے سیتامڑھی سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پیسے کی ادائیگی کے لیے دستخط کرا لیے تھے۔تین لاکھ روپے پہلے ہی جمع کرا لیا گیا تھا۔بعد ازاں ھنگامہ کے بعد معاملہ بگڑتا دیکھ کر اسپتال انتظامیہ نے لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا اور بل بھی معاف کر دیا۔Conclusion:Blame and agitation against Fortis hospital
Last Updated : Sep 29, 2019, 2:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.