ETV Bharat / city

ارنب گوسوامی کے خلاف پولیس میں شکایت

صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر20 تھانے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور گمراہ کن پروپگینڈہ چلانے کی شکایت درج کی گئی ہے۔

ارنب گوسوامی کے خلاف پولیس میں شکایت
ارنب گوسوامی کے خلاف پولیس میں شکایت
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 4:51 PM IST

صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر20 تھانے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور گمراہ کن پروپگینڈہ چلانے کی شکایت درج کی گئی ہے۔

ریپبلک ٹی وی اور ارنب گوسوامی پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے ،سماج میں منافرت پھیلانے ،گمراہ کن پروپیگنڈہ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بے عزتی کا الزام عائد کرتے ہوئے نوئیڈا کانگریس نے سیکٹر 20 تھانے میں شکایت درج کرائی۔

ریاستی جنرل سیکریٹری ویریندر گڈو کی قیادت میں سٹی صدر شہاب الدین ، رام کمار تنور،پرمود شرما ،اشوک شرما ،للت اوانہ ،پرویز اور نوین ناگر اس وقت موجود تھے۔

اپنی شکایت میں کانگریس۔ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایڈیٹر اور اینکر ارنب گوسوامی نے مہاراشٹر کے پال پال گھر میں ہوئے سنتوں کے قتل کے تعلق سے جو خبریں پیش کیں ہیں وہ صحافت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماج میں منافرت پھیلانے، فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کی کوشش اور گمراہ کن پروپگنڈہ ہے۔

ارنب گوسوامی نے کانگریس صدر سونیاں گاندھی کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔

ان کے اس عمل سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا اور کورونا کے خلاف جنگ بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس موقع پر کانگریس رہنماوں نے ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.