ETV Bharat / city

'امریکہ ہمیں دھمکی نہیں دے سکتا' - وزیر اعظم نریندر مودی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت سے دوا منگوانے کے لئے اختیار کیے جانے والے طریقے پر شیو سینا نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ہند-امریکہ تعلقات اچھے ہیں، لیکن امریکہ ہمیں دھمکی نہیں دے سکتا: شیو شینا

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 12:35 PM IST

شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک کے لوگوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی اپیل کی ہے کہ بھارت کسی طاقت سے کم نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائے گئے ایک ویڈیو کانفرنس میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس میٹنگ میں سنجے راوت نے امریکی رہنما کے ذریعہ دھمکی آمیز زبان کے استعمال کا معاملہ اٹھایا۔

وزیر اعظم مودی نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ وہ ان مہلک بیماری کے بارے میں مرکزی حکومت کے رد عمل کو سن سکیں جو ملک میں 149 افراد اور دنیا بھر میں 83،000 سے زیادہ افراد کی جان لے چکی ہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ' بھارت ایک بڑی طاقت ہے اور ہند امریکہ تعلقات اچھے ہیں لیکن امریکہ ہمیں دھمکی نہیں دے سکتا ،" شیوسینا کے لوک سبھا ممبر ونیاک راوت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم کی ویڈیو کانفرنس میں بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر کے مابین ٹیلیفونک گفتگو کے بعد بھارت نے منگل کے روز ہائیڈرو کسائکلوروکین ادویات کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔

سنجے راوت نے مبینہ طور پر وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ 'آپ کو ملک کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہئے۔کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم دوسرے ممالک کو جو بھی مدد فراہم کرسکیں وہ فراہم کریں اور ہم اسے فراہم کریں گے لیکن ہمیں دھمکی دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بھارت کسی سے طاقت میں کم نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.