مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل د یشمکھ نے شاہین باغ کی طرز پر ممبئی میں ہونے والے احتجاج کے تعلق سے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'یہ احتجاج غیرقانونی طریقے سے کیا جارہا ہے کیونکہ اس احتجاج کے لیے مظاہرین نے پولیس سے اجازت نہیں لی تھی جس کی وجہ سے یہ غیر قانونی ہے۔'
انل دیشمکھ نے آج مظاہرین خواتین کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ 'حکومت احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ غیر قانونی طریقے سے کیا جارہا ہے، انہیں احتجاج کرنا ہے تو قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کے لیے کوئی راستہ نکالا جائے۔'
واضح رہے کہ خواتین کا یہ احتجاج ممبئی باغ میں اٹھارہ دنوں سے مسلسل جاری ہے۔