ETV Bharat / city

مالیگاؤں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 4 مارچ سے

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ریاستی سطح پر مالیگاؤں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 4 مارچ 2020 سے کیا جا ئے گا۔اس مقابلہ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی گزشتہ شب عمل میں آئی۔

مالیگاؤں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 1:10 PM IST

مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹھواں مالیگاؤں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کُل بیس ٹیمیں شامل ہوں گی۔ جس میں ہرٹیم میں چاربیرون شہر اور سات مقامی نمایاں کھلاڑیون کا نیلامی کے ذریعے انتخاب عمل میں آیا۔

مالیگاؤں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

بقیہ سات کھلاڑی مقامی ٹیمیوں میں رہے گے۔ یہ ٹورنامنٹ 4 مارچ سے 'عزیز کلو اسٹیڈیم' میں کھیلا جائے گا۔مالیگاؤں پریمیئر لیگ نیلامی کے موقع پر مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امین انصاری، سیکریٹری وائی سی خان، الحاج یوسف الیاس، فاروق شیخ نواب بیکری، حامد احمد اور دیگر سنئیر کھلاڑی بطور مہمانان خصوصی موجود رہے۔

نیلامی کے وقت پروجیکٹر پر کھلاڑیوں کی تصویر اور معلومات فراہم کی گئی اور بعد ازاں بولی لگا کر کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔

مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انصاری امین نے ای ٹی وی بھارت پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

انہوں نےکہا کہ مالیگاؤں میں اچھے کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے لیکن ایک اچھے کرکٹ اسٹیڈیم کی ضرورت ہمیشہ سے ہی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اختلاف نے تحریک التوا کا نوٹس دیا

شہر کے نوجوان کھلاڑی بھارت بھر کی مختلف ریاستوں میں جاکر اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ پیش کرتےہیں۔ اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد انھیں ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.