پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اجے بھدوریا نے بتایا کہ علی گنج علاقے کے نگلا جنانی گاؤں میں آج دو مزدور راج کمار اور ضلعے دار گاؤں کے ہی گڈو یادو کے بور ویل کے کنویں کی کھدائی کرکے صفائی کررہے تھے۔ اسی دوران بور ویل کے پاس کی ریتیلی مٹی کنویں میں گر گئی اور دونوں مزدور اس کے نیچے دب گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر وہ علی گنج پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور گاؤں والوں کی مدد سے جائے واقعہ جاکر 50 فٹ گہرے کنویں میں دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے بی سی مشین سے کھدئی کرکے دونوں مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔