ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ جامعتہ الصالحات Jamiatussalihat کے ذمہ دار اور ممتاز عالمی دین مولانا محمد یوسف اصلاحی Maulana Yusuf Islahi گذشتہ چار روز سے سخت علیل ہیں۔ انہیں مرادآباد کے سڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مولانا کے اہل خانہ سمیت تمام بہی خواہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
مولانا کو پہلے مقامی ڈاکٹروں سے دکھایا گیا۔ مقامی ڈاکٹروں نے انہیں مرادآباد کے سڈ اسپتال کے لئے ریفر کر دیا۔ سڈ اسپتال میں انہیں آئی سی یو میں Yusuf Islahi Admitted in Hospital رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا کی صحت سے متعلق تین دن کافی اہم بتائے ہیں۔
مولانا یوسف اصلاحی کے فرزند سعود اختر نے بتایا کہ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔ وہیں سعود اختر نے اپنا ایک آڈیو پیغام جاری کرکے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فی الحال مولانا کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔
مولانا محمد یوسف اصلاحی کا شمار ملک کے ممتاز علماء کرام میں ہوتا ہے۔ ان کی پیدائش 1932 اترپردیش کے بریلی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ اور وہیں قرآن حفظ کیا۔ بعدازاں بریلی اسلامیہ کالج سے ہائی اسکول پاس کیا۔ مظاہر العلوم سہارنپور میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مدرسۃ الاصلاح سے فضیلت کی۔ وہ ایک لمبے عرصہ سے جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس مشاورت کے رکن ہیں۔
مزید پڑھیں:Majaz Rampuri Died: شاعر مجاز رامپوری کا انتقال، ادبی حلقوں میں سوگ کی لہر
مولانا کے دروس قرآن انٹرنیٹ پر وافر مقدار میں ہیں۔ آداب زندگی، آسان فقہ مولانا کی شہرۂ آفاق کتابیں ہیں۔