لکھنؤ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر محکمہ صحت کے ماتھے پر تشویش کا سلسلہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔
کے جی ایم یو کے ذریعہ دی جانے والی مثبت مریضوں کی رپورٹ میں مزید دو نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ ایک مریض کی تصدیق سی ایم او نے کی ہے۔ اس کے بعد ان سبھی کو سروجنی نگر کے ایف آئی اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔
در اصل گزشتہ دنوں صدر سے سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی آمد کے بعد، فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدر میں 50 سے 100 میٹر کی حدود میں ہر گھر سے کورونا وائرس کے نمونے اکٹھے کیے جائیں گے۔ اس کے بعد روزانہ گھر گھر نمونے لے کر بھیجے جارہے ہیں۔
آج تین نئے مریضوں میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ تین نئے مریضوں میں کے جی ایم یو کے ذریعہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ سی ایم او سے موصولہ اطلاع میں ایک مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔
لکھنؤ میں کورونا وائرس س متاثر ہونے والے 3 نئے مریضوں میں سے دو کا تعلق صدر کے علاقے اور ایک کا تعلق نصیر آباد سے ہے۔ تاہم مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
محکمہ صحت ان لوگوں کی فہرست تیار کر رہا ہے جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔ لکھنؤ میں 3 کورونا مثبت مریضوں کی موجودگی کے بعد اب مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی ہے۔