دراصل کولگام پولیس نے مقامی لوگوں کے تعاون سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔
مہم کا آغاز دوران شب ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر محمد شفیق اور ایس ایچ او کی سربراہی میں ہوا اور کولگام کے مین ٹاؤن میں چار قماربازوں کو گرفتار کیا گیا اور چھاپے کے دوران 12 ہزار روپے نقد ضبط کیے گئے۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے پولیس کا بہت شکریہ ادا کیا جس نے اس مہم کا آغاز کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقتات شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کولگام میں نامسائد حالات کے باعث پولیس یا دیگر سکیورٹی اجنسیز اس طرح کی کارروائی کرنے سے ڈرتی ہیں کیوںکہ کولگام میں عسکریت پسندوں کی زیادہ موجودگی سے پولیس کو یہ خدشہ رہتا ہیں کہ کہیں سازش کے طور پر انہیں پھنسایا تو نہں جا رہا ہے، اس لیے پولیس چھاپے مارنے سے گریز کرتی ہے۔
کیوںکہ چند برس قبل کولگام ضلع میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ علاقے میں دو گھر آپس میں جھگڑا کررہے ہیں اور حالات بہت بگڑ رہے ہیں لیکن جب علاقے میں پولیس پہنچی تو ان پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا اور حملے میں کئی پولیس کے اہکار ہلاک ہوئے تھے۔