کولکاتا: وزیر اعلی ممتابنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ پہلے مرحلے میں ہوئی 30سیٹوں کی پولنگ میں 26سیٹیں جیتنے کے دعوی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ان چار سیٹوں پر بھی جیت کا دعوی کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو رسوگولا کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔
ممتا بنرجی سے سوال کیاکہ آخر امت شاہ اتنے یقین کے ساتھ کیسے کہہ سکتے ہیں۔ کیا انہوں نے ووٹنگ مشین دیکھی ہے۔ انہوں نے کہ وہ بھرم پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ بنگال کے عوام نے انہیں سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال پر کوئی بھی باہری حکومت نہیں کرسکتا ہے۔ ممتابنرجی نے کہاکہ مودی زمین لے کر اپنے دوستوں اڈانی کے حوالہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے سرمایے کو چند دوستوں کے ہاتھوں سپرد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہاکہ 2مئی کو ریاست کے عوام باہری عناصر کو باہر کا راستہ دکھائیں گے۔ بنگال نے کبھی بھی باہری عناصر کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
ممتابنرجی نے الیکشن کمیشن سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی فورسیس کے جوان خواتین اور ضعیفوں کو بی جے پی کو ووٹ کرنے کےلیے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ممتابنرجی نے کہاکہ یہ اترپردیش نہیں ہے۔ یہ بنگال ہے اور بنگال کے عوام اپنے کلچر کی حفاظت کے لئے سنجیدہ ہے۔
یواین آئی