ذرائع کے مطابق اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل آفیسر انچارج کے تبادلے کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن کے سربراہ عاریض آفتاب اور اعلی پولیس افسران کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔
جس میں کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستی انتخابی کمیشن کے سربراہ عاریض آفتاب کا کہنا ہے کہ او سی سطح کے افسران کے تبادلے ایک روٹین بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے ان تبادلوں کو جوڑا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ افسران کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ایک روٹین ہے۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال: وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ
ریاستی انتخابی کمیشن کے سربراہ کے مطابق مستقبل میں پولیس افسران کے تبادلے ہوں گے کیونکہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ سے قبل یہ مکمل کرنا ہے.
ذرائع کے مطابق جنوری 2021 میں مرکز سے کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس کے افسران کے تبادلے کی نوٹس آنے سے قبل ہی ریاستی حکومت نے افسران کے تبادلے کے کام شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دپٹی کمشنر کے عہدے کے افسران اور آفیسر رینکنک کے افسران کے تبادلے کئے گئے تھے.