ریاستی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کے اثرات عام زندگی کی اور معاشی حالت پر مرتب ہونے لگے ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن Garolia Town میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان دوارے راشن اسکیم کے جاری رہنے پر عام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی ساتھ اس میں مزید بہتری کا بھی مطالبہ کیا۔

ایک اور شخص نے کہا کہ وہ دوارے راشن اسیکم سے مستعفید ہو رہاہے۔ اس اسکیم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو اپنے گھروں کے سامنے راشن مل رہا ہے۔ دوارے راشن اسکیم کے انعقاد سے متعلق پیشگی اطلاعات فراہم کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے کچھ اور نہیں چاہئے بس وہ ترقیاتی کاموں منصوبوں کو کامیقاب بناتے رہیں اور منصوبوں کو عوام تک پہنچاتی رہیں۔