ETV Bharat / city

ابھیجیت بنرجی چھٹے نوبل انعام یافتہ ہیں جن کا تعلق کلکتہ سے ہے

author img

By

Published : Oct 14, 2019, 10:32 PM IST

Updated : Oct 14, 2019, 10:46 PM IST

اپنی اہلیہ کے ساتھ نوبل انعام حاصل کرنے والے ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی اعلی ترین اعزاز نوبل ایوارڈ حاصل کرنے والے چھٹے ایسے شخص ہیں جن کا تعلق مغربی بنگال اور کلکتہ سے ہے۔

ابھیجیت بنرجی

ابھیجیت بنرجی ساؤتھ پوائنٹ اور پریڈنسی کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ان کے والدین پروفیسر نرملا بنرجی اور پروفیسر دیپک بنرجی بھی اکانومک کے ہی پروفیسر تھے۔بنرجی سے قبل نوبل انعام حاصل کرنے والوں میں 5افراد کا تعلق بھی کلکتہ سے رہا ہے۔

رابندر ناتھ ٹیگور کو 1913میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ٹیگور نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے غیر یورپین شہری ہیں۔ٹیگور کا تعلق مغربی بنگال اور کلکتہ سے تھا اور ان کی پیدائش اور تعلیم کلکتہ میں ہوئی ہے۔کلکتہ کے مشہور برہمن خاندان ”ٹھاکر باری“ میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ان کے نظموں کا مجموعہ ”گیتانجلی“ پر انہیں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

ربیندر ناتھ ٹیگور
ربیندر ناتھ ٹیگور

سنہ 1930میں چندرا شیکھر وینکٹ رمن کو فیزکس میں نوبل انعام سے نواز ا گیا تھا۔وہ پہلے ایشائی باشندے ہیں جنہیں سائنس میں نوبل کا انعام ملا تھا۔رمن کا تعلق گرچہ مدراس سے ہے تاہم انہوں نے اعلیٰ تعلیم کلکتہ میں واقع یڈنسی کالج میں حاصل کی تھی اور 1917میں کلکتہ یونیورسٹی میں انہیں پروفیسر مقرر کیا گیا۔ 1907سے 1933تک وہ کلکتہ کے مشہور ادارہ انڈین ایسوسی ایشن فار کلٹی ویشن آف سائنس سے بھی وابستہ رہے۔انہوں نے ہی کلکتہ ساؤتھ انڈین کلب قائم کیا تھا۔

چندرا شیکھر وینکٹ رمن
چندرا شیکھر وینکٹ رمن

سنہ 1979میں غریبوں کی خدمت کیلئے نوبل انعام حاصل کرنے والی مدر ٹریسا البانین نژاد عیسائی راہبہ ہیں انہوں نے 1950میں کلکتہ میں مشن آف چیریٹی رومن کھیتولک کا سنگ بنیاد رکھا جس کی شاخیں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔اس کا ہیڈکوارٹر آج بھی کلکتہ میں ہے۔1997میں مدر ٹریسا کا کلکتہ میں ہی انتقال ہوا تھا۔

مدر ٹریسا
مدر ٹریسا

سنہ 1998میں معیشت میں نوبل کا انعام حاصل کرنے والے پروفیسر امرتیہ سین کا بھی مغربی بنگال سے تعلق ہے۔بیر بھوم ضلع کے بولپورکے شانتی نکیتن میں پیدا ہونے والے امرتیہ سین نے اسکولی تعلیم ہندوستان کی آزادی سے قبل ڈھاکہ میں حاصل کی۔تقسیم کے بعد وہ پریڈنسی کالج سے گریجویشن کیا۔1972سے وہ امریکہ اور برطانیہ میں سرگرم ہیں۔کلکتہ سے ان کا گہرا تعلق اب بھی ہیں۔

امرتیہ سین
امرتیہ سین

رونالڈ روز کو 1902میں میڈیسن میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے ہی ملیریا کی بیماری کی شناخت کی تھی اور بتایا تھا کہ یہ مچھر کی وجہ سے ہوتا ہے۔رونالڈ روز برطانوی دور میں انڈین میڈیکل سروس سے وابستہ تھے۔ 1898میں کلکتہ آئے اوربیماریوں پر انہوں نے ریسرچ کیا۔

رونالڈ روز

ZCZC
URG ECO GEN INT
.STOCKHOLM FGN14
NEWSALERT-NOBEL-ECONOMICS
Indian-American Abhijit Banerjee and two others win 2019 Nobel economics prize. PTI ZH AKJ
ZH
ZH
10141520
NNNN
Last Updated : Oct 14, 2019, 10:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.