جمعے کے روز پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن دیولپمنٹ آرگنائزیشن نے ضلع کے مختلف پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ و پرنسپل کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام آئیڈیل گرلز اکیڈمی اسکول میں کیا۔ جہاں سو سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں صائم رضا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
صائم رضا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ہر سال اپنے اسکول کا آڈٹ کرائیں اور اپنے اسکول کو کسی ٹرسٹ یا سوسائٹی کے ماتحت لائیں تاکہ جو سرکاری سہولیات اسکولوں کے لیے مختص ہے اس کا بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ لوگوں نے اسکول کا قیام تو کرلیا ہے مگر انہیں اس کے ضابطہ سے کوئی مطلب نہیں، وہ اس کے اصول و ضوابط سے بے خبر ہوتے ہیں، ایسے ہی اسکول شک کے دائرے میں آتے ہیں۔ اگر اصول و ضوابط کے تحت آپ اسکول چلائیں تو سماج کے ساتھ ضلع انتظامیہ بھی آپ کی سپورٹ کریں گے۔
ورکشاپ کی صدارت ایم اے ایم مجیب نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سرور ندوی نے انجام دیئے۔
اس موقع پر ایک سیشن سوال و جواب کا بھی رکھا گیا جس میں کئی اسکولوں کے پرنسپل و اساتذہ نے کئی طرح کے سوالات قائم کر کے مہمان خصوصی کے جواب سے مستفید ہوئے اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ورکشاپ میں شامل لوگوں میں گرو دیو جی، ستیہ نارائن، کاشف، معراج عالم، شمشاد عالم، تبارک حسین، محمد وارث، راجیو کمار، اکھلیش کمار وغیرہ کے علاوہ متعدد اساتذہ شریک ہوئے۔