پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے ہوٹل میں کسی طرح کا کوئی اندراج نہیں کرایا تھا، اسی لیے پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد اور ہوٹل مالک پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
کانپور کے کلکٹر گنج تھانا علاقہ میں 'اوم ہوٹل' میں پولیس کو خبر ملی تھی کہ ہوٹل میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔
پولیس نے اپنی ٹیم کے ساتھ ہوٹل میں چھاپہ مارا جہاں پر8 لڑکے اپنی معشوقہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے۔
پولیس نے جب ہوٹل منیجر سے لڑکوں کے آئی ڈی پروف مانگا، پتہ چلا کہ ہوٹل کے رجسٹر پر ان کی کوئی آئی ڈی درج نہیں تھی۔
پولیس نے آ ٹھوں جوڑوں کے ساتھ ہوٹل کے ریسپشنسٹ کو حراست میں لے لیا اور ہوٹل منیجر اور مالک کی تلاش شروع کردی۔ ہوٹل مالک اور منیجر فرار بتائے جا رہے ہیں۔