ریاست کر ناٹک گلبرگہ کے سابق چیئرمین الیاس احمد باغبان نے این ای کے آرٹی کے پر یس نوٹ کے بموجب کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں عوام کو موجودہ معاشی بحران سے روزمرہ کی ضرورت کے لئے کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور عوام حکومت کی امداد کے منتظر ہے'۔

اس کے پیش نظر اس مشکل گھڑی میں حالات کے معمولی پر آنے تک رہاہشی برقی بل کو معاف کرنے کے لیے انہوں نے وزیر اعلیٰ کرناٹک اور ریاستی گورنر و جوبھائی ولا کو مکتوب روانہ کیا ہے۔