اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے ضلع پنچایت کے افسر کے ذریعے دیہی ترقی اور پنچایت راج ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری کو میمورنڈم بھی پیش کیاگیا۔
اس موقع پر شرما جیوی گلا تنظیم کے صدر چندر شیکھر ہرے مٹھ نے بتاتے ہوئے کہاموسم برسات شروع ہونے پر کسان اپنے کھیتوں میں بیج بونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کھیتوں میں کام کر نے کے لیے کسانوں کو مزدوروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کی زرعی سر گرمیوں میں بررہ راست مداد کرے۔
انہوں نے حکومت سے مہا تما گاندھی روزگار اسکیم کے تحت کام کر نے والے مزدوروں کو زرعی زمین میں کام کرنے کی سہولت فراہم کر نے کا مطالبہ کیا۔
گلبرگہ ضلع پنچایت کے ڈپٹی سیکرٹری کے ذریعے دیہی ترقی اور پنچایت راج ڈیولمپنٹ کے پرنسپل سیکریٹری کو میمورنڈم پیش کیاگیا۔ اس دوران گلبرگہ ضلع پنچایت کے ڈپٹی سیکرٹری اعلیٰ افسران سے بات کر کے مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے کا تیقن دلایا۔