ڈومی گاؤں دریائے چناب کے کنارے واقع ہے، سکیوریٹی کے مد نظر کھیتوں میں خار دار تاریں بچھائی گئی ہیں اور اضافی نیم فوجی دستے تعینات کے گئے ہیں۔
اس جلسے میں شرکت کرنے کے لیے دوردراز علاقوں سے خواتین بھی پہنچ رہی ہیں اور لوگوں نے مودی کی آمد پر اپنے گھروں پر بی جے پی کے جھنڈے بھی لگا رکھے ہیں۔
ایسا لگ رہا ہے کہ پورا علاقہ جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل جس مقام پر وزیراعظم کا ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے وہاں لگی ہری بھری کھیتوں کو کاٹ دیا گیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی خوشی سے اپنے فصلیں کاٹ دی ہیں تاکہ ہیلی پیڈ بنانے میں آسانی ہو جبکہ کچھ لوگوں نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔