ETV Bharat / city

خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک برس، ڈوگرہ نوجوانوں کا احتجاج

جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں ڈوگرہ نوجوانوں نے بدھ کے روز پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا ایک طرف ریاست مخالف اور نوجوان مخالف اقدام اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ اس کا جشن مناؤ۔

خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک برس، ڈوگرہ نوجوانوں کا احتجاج
خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک برس، ڈوگرہ نوجوانوں کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 9:25 PM IST

جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں ڈوگرہ نوجوانوں نے بدھ کے روز پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ بھی دہرائی۔

احتجاجی دھرنے کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا آپ نے ہم سے ڈوگرہ ریاست کا درجہ چھینا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں شدید غم و غصہ ہے۔ اس ریاست کو مہاراجہ گلاب سنگھ نے بنایا تھا اور مہاراجہ ہری سنگھ نے اس ریاست کا بھارت سے الحاق اس لئے کیا تھا تاکہ ہمارے حقوق محفوظ رہیں۔

خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک برس، ڈوگرہ نوجوانوں کا احتجاج

انہوں نے کہا: 'بی جے پی نے گذشتہ ایک سال کے دوران جو کچھ بھی کیا ہے اس کی وجہ سے جموں کا ہر نوجوان غصے میں ہے۔ اسی غصے کا اظہار کرنے کے لئے وہ آج سڑکوں پر اترے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کارکنان کا سرینگر میں احتجاج

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی ایک طرف ریاست مخالف اور نوجوان مخالف اقدام اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئی ہے تو دوسری طرف لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ اس کا جشن مناؤ۔ انہوں نے کہا ڈوگرہ نوجوان لوگوں کے مفاد کے لئے آگے بھی جدوجہد جاری رکھیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.