مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈھیر میں بی ایس ایف کی 5ویں بٹالین کے ہیڈکواٹر میں بارڈر سکیورٹی فورس کے 57 ویں یوم تاسیس Foundation Day Of Border Security Force کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد BSF Celebrates 57th Raising Day کیا گیا۔ اس پروگرام میں علاقہ کے سرپنچ اور منڈھیر علاقہ کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔
مذکورہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پانچویں بٹالین کے کمانڈر اجے کمار شرما نے ملک کے اپنی جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اور مذکورہ تقریب کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت اور چین جنگوں کے بعد بھارت کی سرحدوں کی حفاظت کے پیش نظر 1965 کو بارڈر سکیورٹی فورس کا قیام عمل میں آیا جو آج دنیا کی سب سے بڑی بارڈر سیکیورٹی فورس ہے اور یہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر رہ کر ملک کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:BSF Celebrates its 57th Raising Day: سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات تمام سیکیورٹی فورسز تیار
اس موقع پر انہوں نے افسران کو مبارکباد دی اور انہیں ملک کے امن و سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے اور نئی بلندیوں کو چھونے کی ترغیب دیتے ہوئے کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔