ETV Bharat / city

Absconder arrested by rajouri police: راجوری پولیس نے مفرور ملزم کو کیا گرفتار

راجوری کی تھنہ منڈی پولیس نے گیارہ سال قبل تھانے میں درج ایک کیس میں مطلوب ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت شوکت علی ولد غلام علی ساکن شاہدرہ شریف تھنہ منڈی کے طور پر ہوئی ہے۔ Absconder arrested by rajouri police

راجوری پولیس نے مفرور کو گرفتار کرلیا
Absconder arrested by rajouri police
author img

By

Published : Apr 4, 2022, 6:12 PM IST

راجوری: جمو و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس کے ہاتھوں مفرور شخص کو گرفتار کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی گرفتاریوں سے بچنے والے فراریوں کے خلاف مزید شکنجہ کستے ہوئے راجوری کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں پولیس نے گیارہ سال قبل تھانے میں درج ایک کیس میں مطلوب ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت شوکت علی ولد غلام علی ساکن شاہدرہ شریف تھنہ منڈی کے طور پر ہوئی، اس شخص کے خلاف ایف آئی آر 137/2011 میں سیکشن 452,323 آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کے خلاف سیکشن 512 سی آر پی سی کے تحت جنرل وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایس ڈی پی او تھنہ منڈی ڈاکٹر امتیاز احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت امین کی سربراہی کے ساتھ ایک ٹیم نے مفرور کو گرفتار کیا گیا اور مفرور کو معزز عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں اور ضلع میں ماضی میں متعدد مفروروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Public Meeting Held at Thana Mandi: راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس و عوام کی تعریفی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.