ETV Bharat / city

جے پور بس حادثے میں تین ہلاک - دردناک حادثے

منگل کی شام دیر جے پور- دہلی بائی پاس شاہراہ پر ایک دردناک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

جے پور- دہلی بائی پاس شاہراہ پر ایک دردناک حادثے میں تین افراد کی موت

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 8:17 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منگل کی شام دیر گئے جے پور دہلی بائی پاس شاہراہ پر ہونے والے المناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے جس میں تین افراد ہلاک اور چھ لوگو زخمی ہوگئے ہیں۔

جے پور بس حادثے میں تین ہلاک

ای ٹی وی بھارت کی جانب سے حاصل کی گئی خصوصی فوٹیج میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ کس طرح ٹرالی ڈرائیور نے لاپرواہی کے ساتھ تیز رفتار سے ٹرالی چلائی اور کھولے کے ہنومان جی سے آگے واقع چوراہے پر دو موٹر سائیکل کو پیچھے پیچھے سے ٹکر مار دی۔

فوٹیج میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ چوراہے سے آگے جانے کے بعد بنگالی بابا کے مندر کے قریب ٹرالی الٹ گئی اور ٹرالیوں سے بھرا ہوا چاول کے کٹھے سڑک پر بکھرے گئے جس کے نیچے تین افراد دب گئے۔

واضح رہےکہ جس جگہ پر ٹرالی پلٹی وہاں بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

جے پور- دہلی بائی پاس شاہراہ پر ایک دردناک حادثے میں تین افراد کی موت
جے پور- دہلی بائی پاس شاہراہ پر ایک دردناک حادثے میں تین افراد کی موت

فوٹیج میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار بھی اسی جگہ موجود ہے جہاں ٹرالی الٹی تھی، ٹرالی کو تیز رفتار سے اپنے طرف آتے ہوئے دیکھ کر ٹریفک پولیس اہلکار اور دوسرے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

فی الحال پولیس نے اس پورے واقعہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ٹرالی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹرالی ڈرائیور کا طبی علاج کرایا جارہا ہے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ ٹرالی ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد کی موت ہوگئی اور چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن رہنما راجندر راٹھور نے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹوئٹ کیا کہ انہیں اس سڑک حادثے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔

انہوں نے متوفی کے لواحقین سے کہا ہے کہ ان کی ہمدردی ہلاکشدگان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے جبکہ زخمیوں کو جلدی صحتیابی کی دعا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.