ETV Bharat / city

ایم آئی ایم کی جانب سے غرباء میں راشن تقسیم

author img

By

Published : May 19, 2020, 11:55 AM IST

کل ہند مجلس اتحادالمسمین کی جانب سے غریبوں اور ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کیا گیا، مجلس کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان فوڈ پیکٹز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے غرباء میں راشن تقسیم

کل ہند مجلس اتحادالمسمین کی جانب سے آج حیدرآباد کے ملکپیٹ اسمبلی حلقہ میں گیارہ سو غریب مستحق خاندانوں کے درمیان راشن تقسیم کیا گیا، راشن پیکج کے طور پر لوگوں کو چاول، دال، تیل اور دیگر ضروری اشیاء دی گئیں۔

اس موقع پر صدر مجلس و رکن پارلیمان اسدالدین اویسی اور علاقے کے رکن اسمبلی احمد بن بلعلہ موجود رہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غریبوں اور ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے مسلسل کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے یہ کار خیر انجام دیا جا رہا ہے۔ اسی کڑی میں رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بن بلعلہ نے بھی ملکپیٹ اسمبلی حلقے میں غربا و ضرورتمندوں کے درمیان فوڈ پیکٹز تقسیم کیے۔

اس موقعے پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہاں جو فوڈ کٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں وہ بلا تفریق مذہب وملت کیا جا رہا ہے، اس دوران انہوں نے وزیر اوعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ غیر منصوبہ بند طریقے اور غیر آئینی لاک ڈاون میں جو مزید تو سیع کی گئی ہے اس سے محض غریب پریشان ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ لوگ قابل مبارکباد ہیں جو ایسے برے وقت میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں، حالانکہ ایسے مواقع پر حکومت کو آگے آکر مدد کرنی چاہیے تھی۔

اس دوران انہوں نے رکن اسمبلی احمد بن لعلہ کا شکریہ ادا کیا اور صاحب استطاعت لوگوں سے بے سہارا اور ضرورتمندوں کی مدد کی اپیل۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.