ETV Bharat / city

امریکی صدر کے دورے کے خلاف احتجاج - سی پی آئی کا احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت دورے کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں نے سکندرآباد میں واقع امریکی قونصل خانے کے پاس نعرے لگائے۔

cpi-protest-against-american-president-trump-visit
امریکی صدر کے دورے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 5:11 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:16 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت دورے کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں نے سکندرآباد میں واقع امریکی قونصل خانے کے پاس احتجاجی نعرے لگائے۔

بائیں بازو کی تنظیمیں تلنگانہ رعیتو سنگھم، AITUC,،AIDWA, AIAWA, CPIML, نے اس موقع پر دھرنا دیا۔

پولیس نے ان تمام احتجاجیوں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے کر بولارم پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

ان تنظیموں نے ہند اور امریکہ کے مابین ہونے والے معاہدے کو، ملک مخالف پالیسی اور بھارت کے لیے نقصاندہ قرار دیا۔ اور یہ بھی کہا کہ 'یہ بھارتی عوام کو منظور نہیں ہے۔'

اس موقع پر بائیں بازو کی جماعتوں نے معاہدے میں تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی صدر بھارت آچکے ہیں، احمد آباد سے وہ آگرہ پہنچ گئے ہیں۔

ٹرمپ کے دورہ کے پیش نظر آگرہ میں سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ یہاں تاج محل کا نظارہ کریں گے۔دورہ تاج محل کے بعد وہ ٹرمپ دہلی کےلیے روانہ ہوجائیں گے۔25 فروری کو راشٹرپتی بھون میں امریکی صدر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس کے بعد ٹرمپ راج گھاٹ پہنچیں گے۔راج گھاٹ دورہ کے بعد ٹرمپ حیدرآباد ہاوز پہنچیں گے جہاں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے درمیان مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی صدر دورے کے دوران بھارت اور امریکہ کے مابین بڑے پیمانے پر تجارتی اور دفاعی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.