ETV Bharat / city

ہریانہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے تین کورونا کیسز

ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں اس وقت افراتفری کا ماحول بن گیا جب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کورونا کے تین کیس پائے گئے۔

three persons from Mini Secretariat test Covid-19 positive
ہریانہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے تین کورونا کیسز
author img

By

Published : May 21, 2020, 9:05 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی ) کا گن مین، ان کا ڈرائیور اور کلرک کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ جس کے بعد دفتر میں ہنگامہ برپا ہے۔ آناً فاناً میں پورے دفتر کو سینی ٹائز کرانے کام شروع ہو گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ تینوں ملازم ڈیوٹی پر معمول کے مطابق آتے جاتے تھے اور خود اے ڈی سی بھی مستقل دفتر آتے جاتے رہے ہیں۔

سی ایم او گروگرام جے ایس پونیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ' اے ڈی سی دفتر کے تین ملازمین کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد سبھی اسٹاف کے خون کے نمونے بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ملازم دہلی سے آتے جاتے تھے۔ بادی النظر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوجانے کی یہی وجہ سامنے آتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.