شہر گیا کے مانپور محلہ میں واقع دیانند سرسوتی مندر ودیالیہ کے احاطے میں آر ایس ایس اور بدھی جیوی منچ کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
سیمینار سی اے اے کی حمایت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کو گھر گھر جاکرشہریت ترمیمی قانون کے بارے میں بتایا جائے گا۔
بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ ہری مانجھی نے سیمینار میں کہا کہ 'سی اے اے کے نام پر ملک میں جو ہورہا ہے اسی کے تناظر میں اس اہم سیمینار کو رکھا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ مسلسل پارلیمنٹ میں کہہ رہے ہیں کہ یہ قانون کسی کی شہریت لینے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ شہریت دینے کے بارے میں ہے۔ اس کے باوجود کچھ لوگوں کی جانب سے ملک میں غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے۔
مقامی وارڈ کونسلر اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ شہریت قانون میں ترمیم کے بعد کچھ مقامی اور قومی جماعتوں نے عوام کو الجھانا شروع کردیا ہے۔

اس قانون کے تحت صرف بنگلہ دیش، پاکستان، افغانستان کی اقلیتی برادریوں کو ہندوستان میں شہریت دینے کا قانون بنا ہے، لیکن کچھ لوگ اس پر یہ الزام لگا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ وہ کسی برادری کو نظرانداز کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس سیمینار میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوگوں کو گھر گھر جاکر سی اے اے کے بارے میں بتایا جائے۔ تاکہ لوگوں کو اس کے بارے صحیح معلومات ہو۔