مرکزی وزیر رمیش پکھریال نشنک نے جے این طلبا و اساتذہ کے نمائندوں کے ساتھ فیس معاملے پر میٹنگ کی، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر غور و فکر کیا جائےگا اور اس کا حل نکالاجا ئیگا۔ لیکن اس تعلق سے طلبا کا احتجاج کرنا درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جے این یو طلبا نے فیس معاملے کو لے کر کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا، جس کے تحت دو گروپوں میں زبردست تشدد بھی ہوا تھا، جس کے بعد سے اب تک جے این یو میں پولیس کی سخت نگرانی چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: جے این یو تشدد: مزید سات افراد کی شناخت
جے این یو تشدد معاملے کو لے کر سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اس کی سخت مذمت کی تھی اور بڑھائے گئے فیس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔