ETV Bharat / city

دہلی: اتم نگر کے باشندوں نے اپنی گلیوں کو خود سیل کیا

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 11:33 AM IST

مغربی دہلی کے موہن گارڈن علاقے میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے اپنے گھروں سے خود ہی نکلنا کم کر دیا ہے، یہاں تک کے لوگوں نے اپنی گلیوں کو بھی سیل کر دیا ہے، تاکہ لوگوں کی آمد ورفت کم کیا جا سکے۔

دہلی: اتم نگر کے رہائشیوں نے اپنی گلیوں کو خود سیل کیا

دہلی کے اتم نگر علاقے کے موہن گارڈن کی رہائشیوں نے اپنی گلیوں کو بانس لگا کر بلاک کر دیا ہے، کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے، جس پر علاقے کے لوگ انتہائی سنجیدہ ہیں اور تمام احتیاطی اقدام کررہے ہیں، تاکہ اس کے پھیلاو کو روکا جا سکے، ساتھ ہی علاقے میں کسی بھی اجنبی شخص کا داخلے کو روکا جا سکے۔

عام آدمی پارٹی کی رہنما اور سماجی کارکن پونم ورما نے کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا وائرس جیسی خوفناک بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، اس لیے وہ اور ان کے علاقے کے لوگوں نے بانس لگا کر اپنے آس پاس کی تمام سڑکیں بند کردی ہیں۔

'تاکہ کوئی بیرونی یا نامعلوم شخص یہاں نہ آسکے اور جسے کسی سامان کی ضرورت ہو وہ باہر سے لے جا سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے یہ کام اپنے اور اپنے علاقے کے تحفظ کے لئے کیا ہے، پونم ورما نے اس کے لیے پولیس انتظامیہ کی تعریف کی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.