قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں سول سروسیز کے لیے مفت کوچنگ کرانے والے ’ سرسید ایجوکیشنل ریوولوشن مشن ‘ کے بانی اور انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین حاجی نسیم الدین صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دورن کہا کہ ملک بھر میں ایسے بے شمارانسٹی ٹیوٹ ہیں جو تعلیم کے نام پر نوجوانوں کو لوٹ رہے ہیں، فیس زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سے طلبااعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرپاتے ہیں اور درمیان میں ہی تعلیم کو منقطع کرکے ملازمت کرنے لگتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے شاہین باغ میں ’سرسیدایجوکیشنل ریولیوشن مشن ‘ کا قیام کیا۔Sir Syed Educational Revolution Mission
انہوں نے کہا کہ سرسید ایجوکیشنل ریویوشن مشن کے ذریعہ سے ایسے طلبا کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی مفت کوچنگ کرائی جارہی ہے جو اعلیٰ تعلیم کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرسید ایجوکیشل ریولیوشن مشن ہر سال 300 طلباء کو ٹیسٹ کے ذریعے منتخب کرتا ہے، اور ان کی سول سروسز کی تیاری کے انتظامات کرتا ہے، جو کہ مفت ہے۔انہوں نے کہا کہ صحیح حکمت عملی اور صحیح رہنمائی سے سول سروسز کی تیاری کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ محنت اور دیانت اس کے لیے اولین شرط ہے
انہوں نے کہا کہ سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کے ذریعہ سے اب تک متعدد طلبا سول سروسز کے ایگزام میں پاس کرکے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔حاجی نسیم الدین نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کا قیام 2011 میں کیا گیا جس میں اب تک درجنوں طلبا سول سروسزکے امتحان میں حصہ لے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود اترپردیش حکومت میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہ چکے ہیں سول سروز کو کافی قریب سے دیکھا ہے، کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے لیے کس طرح تیاری کراکر ان کو ملک کے اعلیٰ عہدے پر فائز کرایا جاسکے اسی مشن کو لے کر وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی عمر 75 سال ہےلیکن وہ چاہتے ہیں کہ وہ ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرے جہاں مفت معیاری تعلیم دی جائے جس کے لیے وہ کوشاں ہے اگر اللہ نے چاہا تو ان کی یہ خواہش بھی جلد پوری ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں:نیٹ کی تیاری کرنے والوں کے لیے خوشخبری
حاجی نسیم الدین نے کہا کہ جو طلبہ آئی اے ایس یا دیگر خدمات کی تیاری کررہے ہیں، ان میں سماج اور ملک کے مستقبل اور سمت کو بدلنے کی صلاحیت ہے۔