قومی دارالحکومت دہلی میں خاص طور پر جون کے ماہ میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ تین دنوں سے روزانہ دو ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز 2ہزار 224 مریضوں کی تصدیق کی گئی اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 41 ہزار 112 تک پہنچ گئی۔
کرونا کی ہولناک صورتحال کو دیکھ کر لوگوں نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر بھی اس سلسلے میں بہت سارے فرضی پیغامات چل رہے تھے، جن میں 18 جون سے دہلی، این سی آر کے اندر مکمل تالا بندی کی بات کی گئی تھی۔
لیکن ان قیاس آرائیوں کے درمیان دہلی کے زیر اعلی اروند کیجریوال نے ان قیاس آرائیوں کو روکنے کے لئے کہا کہ' دہلی میں پھر سے لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے'۔