مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ریاست میں انتظامیہ کی جانب سے سختی برتی جارہی ہے اور ریاست میں ہر اتوار کو لگائے جانے والے مکمل لاک ڈاؤن میں بھی سختی کی جا رہی ہے۔
ریاست میں بھوپال اور اندور کے ساتھ اب کورونا کا انفیکشن 31 اضلاع تک پھیل گیا ہے۔ ان 31 اضلاع میں آج 20 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ صوبے میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد بھی 20 ہزار 369 تک پہنچ گیا ہے۔
حکومت کا اندازہ ہے کہ اپریل کے دوسرے حصے میں کورونا کا انفیکشن سب سے زیادہ ہوگا۔ اسے دیکھتے ہوئے حکومت نے پھر سے کووڈ کیئر سینٹر بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ماسک مہم کے متعلق کہا کہ ماسک نہیں لگانے پر جرمانہ لگایا جائے اور اوپن جیل میں بھی رکھا جائے۔ حکومت نئی گائیڈ لائن جاری کر کے سخت مانیٹرنگ کرنے جا رہی ہے۔ ساتھ ہی جن اضلاع میں زیادہ انفیکشن ہیں وہاں مائیکرو کنٹنمینٹ زون بنائے جائیں گے۔
آج اندور میں 737، بھوپال میں 526، جبل پور میں 224 اور گوالیار میں 120 کورونا کے مریض کی تشخیص کی گئی ہے اور گذشتہ روز اس وبا سے 13 افراد کی موت بھی ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بھوپاک کلیکٹر اور محکمہ پولیس کے سخت انتظامات اقدامات کیے جا رہے ہیں۔