ETV Bharat / city

لا ک ڈاؤن کے سبب بچے ذہنی دباؤ کا شکار

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کرونا وائرس کے پیش نظر کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک طرف جہاں بزرگ اپنے روزمرہ کے معمولات سے دور ہوگئے ہیں وہیں گھروں میں رہنے والے چھوٹے بچے بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

لا ک ڈاؤن کے سبب بچے ذہنی دباؤ کا شکار
لا ک ڈاؤن کے سبب بچے ذہنی دباؤ کا شکار
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 3:46 PM IST

متعدد بزرگوں نے اپنے روزمرہ کے معمولات کو تبدیل کرکے اپنے ذہنی دباؤ کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، اسی کے ساتھ ہی خاندان کے چھوٹے بچوں کے ساتھ کھیل کود کر اس تناؤ کو دور کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

بزرگ شہریوں کے معمولات میں صبح شام کی سیر شامل ہیں۔ لیکن اب وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔ لہذا خود کو فٹ رکھنے کے لئے وہ دوسرے طریقے اپنا رہے ہیں۔

ریاست کے سابق ڈی جی پی این کے ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ ان کا معمول بالکل بدل گیا ہے۔ پہلے وہ صبح اور شام کی سیر پر جاتے تھے۔ وہ اپنے دوستوں سے ملتے تھت اور بہت سارے موضوعات پر مباحثہ بھی ہوتا تھا۔

تاہم اب وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے گھر پر ورزش کر رہے ہیں۔ کچھ وقت وہ اپنی پوتی کے ساتھ گزارتے ہیں باقی وقت کتابیں پڑھتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے بچے بھی چار دیواری میں قید ہوگئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ چڑچڑے پن کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

ماہر نفسیات روما بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ بیشتر بچے اس صورتحال میں چڑچڑےپن کا شکار ہو رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں ان کے اہل خانہ کو گھر پر ان کے ساتھ انڈور کھیل کھیلنا چاہئے۔ ان میں لوڈو، کیرم شامل ہیں۔

نیز وہ موسیقی کے ذریعے بچوں کو مصروف رکھ سکتے ہیں۔ آپ بچوں کو تعلیم دے کر بھی وقت گزار سکتے ہیں۔ جو ان کے معمولات کو بدل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.