اس موقع پر کسان رہنما رگھو ٹھاکر نے بتایا کہ '25 برس پہلے حکومت نے کسانوں کو زمین دی تھی جب انہیں باڑ گنگا ساگر باندھ سے ہٹایا گیا تھا-
لیکن سات برس پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایک کمپنی کے نام پر کسانوں کی زمین واپس لے لی تھی اور تب سے ہی یہ کسان اپنی زمینوں پر کھیتی نہیں کر پا رہے ہیں۔'
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ زمین کسانوں کو واپس کی جائے اور اس کے ساتھ ہی جو نقصان ہوا ہے، اس کا معاوضہ دیا جائے۔